کلرسیداںبھارتی فوج کے ہاتھوں شہید سپاہی اخلاق احمد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں شہید اخلاق احمد کے لواحقین کےعلاوہ فوجی افسروں، جوانوں، عزیز و اقارب اور ہزاروں شہریوں نے بھی شرکت کی۔


ویب ڈیسک February 16, 2013
سپاہی اخلاق راستہ بھٹک کر لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے۔ فوٹو: ایکسپریس

غلطی سےلائن آف کنٹرول پارکرنے پر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی سپاہی اخلاق احمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے جوان اخلاق احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلر سیداں میں ادا کی گئی جس میں ان کے لواحقین کے علاوہ فوجی افسروں، جوانوں، عزیز و اقارب اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید اخلاق احمد کو آبائی قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو سپاہی اخلاق کھوئی رٹہ سیکٹر میں راستہ بھٹک کر لائن آف کنٹرول پار کرگئے تھے، جہاں اپنی شناخت بتانے کے باوجود بھارتی فوج نے انہیں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں