عمران خان کی شہید میجرعلی سلمان کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت

میجر علی جیسے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہو رہا ہے،عمران خان


ویب ڈیسک August 27, 2017
پاک فوج دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہی ہے،عمران خان؛فوٹوفائل

ISLAMABAD: پی ٹی آئی رہنما عمران خان نے باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجرعلی سلمان ناصر کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان باجوڑ ایجنسی میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجرعلی سلمان ناصر کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئےاظہار ہمدردی کیا، اس موقعے پر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی ان کے ساتھ تھے۔



عمران خان نے میجرعلی سلمان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میجرعلی کی قربانی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، ان کے جیسے بہادر فوجی افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہورہا ہے۔



اس موقعے پرچیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی صلاحتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |