پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی وفات کے ساتھ ہی دفن ہوگئی رانا ثنا اللہ

کوئی جیالا منظور وٹو کے صوبائی صدر بننے کے بعد پیپلز پارٹی میں نہیں رہ سکتا، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک February 16, 2013
صدر زرداری کو سبز باغ دکھانے والے پیپلزپارٹی کی تباہی کا باعث بن گئے، رانا ثنا اللہ۔ فوٹو: فائل

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بینظیرکی وفات کے ساتھ ہی دفن ہوگئی۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔


ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی جیالا منظور وٹو کے صوبائی صدر بننے کے بعد پیپلز پارٹی میں نہیں رہ سکتا، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے عدم اعتماد کے بعد منظور وٹو کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔


راناثناءاللہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کو سبز باغ دکھانے والے پیپلزپارٹی کی تباہی کا باعث بن گئے۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد قمر زمان کائرہ کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ ان ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہارہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں