وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بینظیرکی وفات کے ساتھ ہی دفن ہوگئی۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی جیالا منظور وٹو کے صوبائی صدر بننے کے بعد پیپلز پارٹی میں نہیں رہ سکتا، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے عدم اعتماد کے بعد منظور وٹو کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔
راناثناءاللہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کو سبز باغ دکھانے والے پیپلزپارٹی کی تباہی کا باعث بن گئے۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہو جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت کے بعد قمر زمان کائرہ کے بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں۔ ان ارکان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کااظہارہے۔