بلوچستان میں ایف سی آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 کیمپ تباہ
2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
بلوچستان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ تباہ کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے تربت میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک تباہ کردیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 4 کیمپ تباہ اور 2 دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جب کہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اسلحہ تربت میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا جب کہ انٹیلی جنس بنیادوںٓ پر کارروائیں بلوچستان کے علاقوں کاہان، ڈیرہ بگٹی اور چھتراچ میں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کو بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا تھا۔