بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو قتل کردیا

انتہا پسند ہندوؤں نے قتل کرنے سے پہلے انور حسین اور حافظ شیخ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا

انتہا پسند ہندوؤں نے قتل کرنے سے پہلے انور حسین اور حافظ شیخ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوری میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک وین کو روکا جس میں 7 گائیں موجود تھیں ۔ حملہ آوروں نے تشدد کرکے وین میں سوار دونوں افراد کو قتل کردیا جن کی شناخت 19 سالہ انور حسین اور 19 سالہ حافظ شیخ کے نام سے ہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: بھارت میں گائے کے پجاریوں کے ہاتھوں ایک اور مسلم نوجوان قتل

پولیس کے مطابق دونوں نوجوان مویشی تاجر تھے۔ پولیس نے نوجوانوں کا پوسٹ مارٹم کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ تاحال قتل میں ملوث کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: 'گئوماتا کے محافظ، فسادیوں سے زیادہ خطرناک ہیں،' بھارتی صحافی
Load Next Story