جنوبی وزیرستان میں فورسزکے آپریشن کے دوران دھماکے میں 2 اہلکارشہید

بارودی سرنگ کا دھماکا آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 27, 2017
بارودی سرنگ کا دھماکا آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران ہوا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے قریب سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکا آپریشن رد الفساد کے تحت سرچ آپریشن کے دوران ہوا جس میں سپاہی عطاء الرحمن اور سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔