وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا

اجلاس کے 10 ایجنڈا آئٹمز میں سے پٹرولیم ڈویژن سے متعلق 9 آئٹمز شامل ہیں


علیم ملک August 28, 2017
ای سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایل پی جی ایئرمکس کا منصوبہ شامل ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق وزیراعظم عباسی کی زیرصدارت ای سی سی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا، ای سی سی کے اجلاس کے ایجنڈے میں ایل پی جی ایئرمکس کا منصوبہ شامل ہے، اجلاس میں سوئی سدرن کو ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کیلیے خودمختارگارنٹی دینے کی بھی منظوری دی جائے گی، صوفیہ فیلڈ سے گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظوری کیلیے پیش کی جائے گی اور موجودہ فیلڈز سے گیس کی ری ایکوکیشن کی سمری بھی زیربحث آئے گی، اوچ ٹو سے نکلنے والی گیس کی قیمت کا تعین اور نوٹیفکیشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، مکوڑی ڈیپ فیلڈ سے گیس کی فراہمی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں کراچی سے لاہورآر ایل این جی3 پائپ لائن کیلیے مالی معاونت کی سمری منظوری کیلیے پیش کی جائے گی، آر ایل این جی تھری پائپ لائن منصوبہ 1.2ارب کیوبک فٹ یومیہ صلاحیت کا منصوبہ ہے، ای سی سی اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلیے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن پرنظرثانی کی سمری بھی منظوری کیلیے پیش کی جائے گی، گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں