بینظیر قتل کیس میں مشرف کی غیر حاضری کا معاملہ داخل دفتر جمعرات کو فیصلے کا امکان

بدھ کے دن سماعت مکمل ہوجائے گی اور فیصلہ محفوظ کرلیاجائے گا جو کہ جمعرات کوسنائے جانے کا قوی امکان ہے۔


Qaiser Sherazi August 28, 2017
بدھ کے دن سماعت مکمل ہوجائے گی اور فیصلہ محفوظ کرلیاجائے گا جو کہ جمعرات کوسنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس میں حتمی بحث کا آخری راؤنڈ آج سے شروع ہوگا۔

بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کے اہم ملزم سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کا کیس ان کی مسلسل غیرحاضری کے باعث داخل دفترکردیا گیا ہے جبکہ دیگر7ملزمان سابق سی پی او سعودعزیز، ایس پی خرم شہزاد، اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین،عبدالرشید کے وکلا ملک رفیق، جواد خالد، نصیر تنولی، راؤ رحیم ایڈووکیٹس آج سے حتمی دلائل پیش کریںگے۔ 3 وکلا آج ہی حتمی دلائل مکمل کر لیں گے جبکہ 2 وکلا کل اپنے حتمی دلائل پیش کرینگے جس کے بعد بدھ کے دن سماعت مکمل ہوجائے گی اور فیصلہ محفوظ کرلیا جائے گا جو کہ جمعرات کوسنائے جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ استغاثہ نے اپنے حتمی دلائل مکمل کرلیے ہیں، یہ مقدمہ 9 سال 8 ماہ ایک دن سے زیرالتوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں