نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر

نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 28, 2017
نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی ایک اور درخوست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے ایوان اقبال میں وکلاء سے خطاب میں پانامہ فیصلے پر تنقید کی، نواز شریف نے پانامہ فیصلے کو انصاف کے برعکس قرار دیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر 12 سوالات اٹھائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کے خلاف غداری اور توہین عدالت کی درخواست دائر

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں