عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی درخواست خارج

درخواست گزار اپنے مؤقف کے دفاع کے لئے الیکشن کمیشن پیش نہ ہوا جس پر درخواست خارج کردی گئی


ویب ڈیسک August 28, 2017
درخواست گزار شاہ جہان اپنے مؤقف کے دفاع کے لئے الیکشن کمیشن پیش نہ ہوسکا جس پر درخواست خارج کردی گئی : فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے عمران خان ، شیخ رشید اور طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار شاہ جہان نے تینوں رہنماؤں کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ تینوں فریقین نے 2002 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق پرجھوٹ سے کام لیا اور درست حقائق کو چھپایا گیا لہذٰا الیکشن کمیشن تینوں فریقین کو نااہل قرار دے۔

تاہم درخواست گزار اپنی درخواست کی پیروی کے لئے الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے درخواست کی عدم پیروی پر شاہ جہان کی درخواست خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |