وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران 21 یا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک August 28, 2017
وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران 21 یا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ہوں گے ۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ اس موقع پر وزیر اعظم امریکی حکام سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |