سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردئیے

مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نثار کھوڑ


مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنا وفاق کی سازش ہے،نثار کھوڑو؛فوٹو فائل

سندھ کے سینئروزیر نثارکھوڑو نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مردم شماری نتائج پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک منصوبہ بندی کے تحت مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے۔ وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لیے مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کی ہے تاکہ سندھ کا قابل تقسیم پول میں سے حصہ نہ بڑھ سکے۔ سندھ حکومت کو مردم شماری کے دوران ہی خدشات تھے، وفاقی حکومت نے اس وقت بھی خدشات ختم نہیں کیے اور اب مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے اجرا میں سندھ کی آبادی کم ظاہر کرنے سے یہ ثابت ہوگیا کہ سندھ کے تمام خدشات درست تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ رینجرز اختیارات سے نہ جوڑا جائے



صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ گھرشماری کے دوران ہی ہر گھر کے فرد کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کردی جائے تاکہ کوئی بھی گھر شمار ہونے سے نہ رہ جائے مگر وفاقی حکومت نے سندھ کے خدشات پر کان نہیں دھرے جبکہ طویل دورانیہ تک مردم شماری کے نتائج کو بھی راز میں رکھا گیا، جس سے شکوک شبہات میں مزید اضافہ ہوا، وفاقی حکومت کا یہ عمل سندھ کے ساتھ بددیانتی اور سازش ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ سندھ کسی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا، اپنا حق لے کر رہیں گے اور وفاق کوسندھ کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دینگے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وقت آگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا جائے



دریں اثنا مردم شماری کی ابتدائی نتائج کے بعد پاک سرزمین پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کؤنسل کا اجلاس پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین پی ایس پی انیس ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی و مردم شماری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر وائس چیئر مین ڈاکٹر صغیر احمد، وائس چیئرمین وسیم آفتاب، اشفاق منگی ،ساجد بلوچ ، نیشنل کونسل کے ممبران صوفیہ سعید ،ڈاکٹر یاسر ، شمشاد صدیقی، آفاق جمال او رپی ایس پی سے تعلق رکھنے والے قانونی ماہرین اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا گیا کہ آج صبح گیارہ بجے پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے تاکہ مردم شماری کے حقائق اور اپنے اگلے لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں