صرافہ بازار میں نقب زنی ملزمان لاکھوں کے زیورات لے اڑے
رات کی تاریکی میں مقامی جیولر کی دکان کی دیوار توڑ کر 7 لاکھ کے زیورات و نقدی لوٹ لی۔
صرافہ مارکیٹ میں نقب زنی، لاکھوں کا سونا لوٹ لیا گیا، ڈگری صرافہ مارکیٹ میں واقع ملکہ جیولرز کی دکان میں نقب لگا کر نامعلوم چور 7 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 20 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔
صبح دکان کھولنے پر پتہ چلا کہ دکان کے پچھواڑے سے نقب لگا کر واردات کی گئی، دکان کے مالک ساجد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ جو سامان تجوری میں تھا وہ بچ گیا کیونکہ تجوری کو بھی توڑنے کی ناکام کوشش کی گئی جبکہ شیلفوں میں رکھا ہوا 7 لاکھ روپے کے طلائی زیورات ملزمان لے اڑے، ڈگری پولیس نے پیروں کے نشانات اور کھوجی کتوں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔