نوابشاہ پابندی کے باوجود صد سالہ تقریبات پر کروڑوں خرچ

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے غیر ترقیاتی اخراجات پر پابندی عائد کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے غیر ترقیاتی اخراجات پر پابندی عائد کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے غیر ترقیاتی اخراجات پر عائد پابندی کی خلاف ورزی، صد سالہ تقریبات کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات کیے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پاکستان فخر الدین جی ابراہیم کی جانب سے غیر ترقیاتی اخرجات پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے صد سالہ تقریبات کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرنا شروع کردیے۔




ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں عوام کی شرکت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ 3 روز تک نواب شاہ کے شہریوں کو انتہائی ارزاں نرخوں پر چینی اور آٹا فروخت کرنے کے لیے پریس کلب کے سامنے اسٹالز لگائے جائیں گے مگر وہ اسٹالز بھی نہیں لگ سکے۔
Load Next Story