بھارت کا بے حس معاشرہ غریب لڑکی نے سڑک پر بچے کو جنم دیدیا

جھاڑکھنڈ میں اسپتال سے محض چند قدم دور درد سے تڑپتی و چیختی چلاتی لڑکی کی کسی نے مدد نہ کی

جھاڑکھنڈ میں اسپتال سے محض چند قدم دور درد سے تڑپتی و چیختی چلاتی لڑکی کی کسی نے مدد نہ کی۔ فوٹو: یوٹیوب

FOXBOROUGH:
بھارت کا معاشرہ کس حد تک بے حس ہوچکا ہے اس کی مثال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب غریب لڑکی نے بچے کو سڑک بیچ میں جنم دے دیا مگر کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔

بھارت میں نظام صحت کی بدترین صورتحال اور حکومتی و عوامی بے حسی کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی گھنٹے تک عین سڑک کے درمیان اسپتال سے محض چند قدم دور ایک حاملہ لڑکی درد سے تڑپتی و چیختی چلاتی رہی اور وہیں سب کے سامنے بچے کو جنم دے دیا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔ بے حس بھارتی شہری چپ چاپ تماشا دیکھتے رہے اور واقعے کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے لیکن کسی کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ اس بے چاری لڑکی کو اٹھاکر 100 میٹر کے فاصلے پر موجود اسپتال پہنچا دیتے۔


یہ واقعہ جھاڑکھنڈ کے علاقے چنڈیل میں پیش آیا جہاں 17 سالہ لڑکی نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دیا۔ لڑکی درد کے مارے چیختی رہی اور کمزوری کے باعث اس بچے کو اٹھانے کے قابل بھی نہ تھی۔ آس پاس سے گاڑیاں گزرتی رہیں اور لوگ کھڑے تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔ بعض لوگوں نے اسپتال جاکر ڈاکٹروں کو اس معاملے سے آگاہ کرکے لڑکی کو ایمبولینس بھیج کر اسپتال لے جانے کا کہا لیکن عملے نے انہیں جھڑک کر وہاں سے جانے کو کہا۔

بچے کی پیدائش کے بعد چند عورتیں آگے آئیں اور انہوں نے رکشے میں ڈال کر اس لڑکی کو اسپتال پہنچایا۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی اپنی بیوہ ماں کے ساتھ رہتی ہے اور اس کے شوہر نے اسے چھوڑ دیا ہے۔
Load Next Story