متحدہ پاکستان کا مردم شماری کے نتائج کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان 10 ستمبر کو لیاقت آباد سے ادارہ شماریات کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالے گی


ویب ڈیسک August 28, 2017
ریلی میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ذرائع. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیوایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد مرکز میں ہوا جس میں مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ادارہ شماریات کی جانب سے جاری مردم شماری کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کراچی کی آبادی ایک کروڑ 49لاکھ 10ہزار352 نفوس پر مشتمل ہے

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 10 ستمبر کو مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف لیاقت آباد سے ادارہ شماریات کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالے گی جس کا باضابطہ اعلان کل پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جب کہ امکان ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :مردم شماری میں دھاندلی ہوئی

واضح رہے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فارو ق ستار نے مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مردم شماری میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلیوں کی ماں ہوئی ہے اور ان نتائج کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |