دونوں ٹیموں نے 250 کے ہدف کو چیلنجنگ قرار دیدیا

لوئر آرڈر بیٹسمینوں کے زیادہ رنز بنانے پر مایوسی ہوئی(اکرم)سعید ذہین بولر ہے، پیٹرسن


Sports Desk February 17, 2013
لوئر آرڈر بیٹسمینوں کے زیادہ رنز بنانے پر مایوسی ہوئی(اکرم)سعید ذہین بولر ہے، پیٹرسن فوٹو : فائل

پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں نے کیپ ٹؤن ٹیسٹ میں250 کے ہدف کو چیلنجنگ قرار دے دیا ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں پاکستانی بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ250 سے زیادہ اسکور اچھا ثابت ہو گا، ہمیں میزبان لوئر آرڈر بیٹسمینوں کے زیادہ رنز بنا کر ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لے جانے پر مایوسی ہوئی، انھوں نے کہا کہ پروٹیز اچھی سائیڈ ہے، ہمیں ان سے ایسی ہی مزاحمت کی توقع تھی۔

البتہ ہم اب بھی میچ میں موجود ہیں، جوہانسبرگ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں نے سخت محنت کی اور اسی کا صلہ پایا۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کرکٹر روبن پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھا ٹیسٹ اٹیک موجود ہے، ان کے خلاف رنز بنانا بہت اطمینان بخش رہا، میچ کا توازن اب برابر ہوگیا ہے۔



انھوں نے کہا کہ سعید اجمل ذہین بولر اور ہر اوور میں چار مختلف انداز کی گیندیں کرتے ہیں، میں نے کچھ لوگوں سے بات کی تھی کہ ان کی بولنگ کو کیسے کھیلنا چاہیے، لوئر آرڈر میں جتنی دیر ہم نے اسپنر کا سامنا کیا اتنا ہی ان کی بولنگ سے واقف ہو گئے، تمام پلیئرز اب ان کیخلاف کوئی گیم پلان وضع کریں گے، ہم جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے اہم ہتھیار ہیں اور ہم آخری اننگز میں ان کے سامنے 250 سے زائد کا ہدف نہیں چاہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں