محکمہ ریلوے نے ڈپلیکیٹ ٹکٹ کا اجرا کر دیا

صرف 10 فیصد جرمانے پر مسافر كو ڈپلیكیٹ ٹكٹ جاری كر دیا جائیگا، سعد رفیق

صرف 10 فیصد جرمانے پر مسافر كو ڈپلیكیٹ ٹكٹ جاری كر دیا جائیگا، سعد رفیق - فوٹو: فائل

وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے ڈپلیکیٹ ٹکٹ کا اجرا کردیا ہے جس کے تحت صرف 10 فیصد جرمانے پر مسافر كو ڈپلیكیٹ ٹكٹ جاری كر دیا جائے گا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے كہا ہے كہ مسافر اپنا ٹكٹ گم ہونے یا گھر بھول كر آنے كی صورت میں ریلوے کی ہیلپ لائن 9117 پر اپنا شناختی كارڈ نمبر بھیجے گا جس پر ریلوے ہیلپ لائن سے ایک ایس ایم ایس اس کے نمبر پر بھیجا جائے گا۔ مسافر ایس ایم ایس كو دكھا كر اپنی سیٹ پر بیٹھ سكے گا تاہم اسے كنڈكٹر گارڈ سے رابطہ كرنا ہوگا جو اپنے موبائل سے اس امر كی تصدیق كرے گا كہ اس ٹكٹ كا پہلے ہی ڈپلیكیٹ تو جاری نہیں ہو چكا یا مسافر ریزرویشن كینسل كرواتے ہوئے ری فنڈ تو نہیں لے چكا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسافروں سے ضروری تصدیق كے بعد صرف 10 فیصد جرمانے پر مسافر كو ڈپلیكیٹ ٹكٹ جاری كر دیا جائے گا۔ انہوں نے كہا كہ اس سسٹم كے آج سے نفاذ كے بعد ٹكٹ كے گم ہونے كی صورت میں نہ تو ہمارے معزز مسافروں كی مكمل رقم ضائع ہوگی اور نہ ہی وہ ٹكٹ گھر بھول كے آنے كی صورت میں سفر كی سہولت سے محروم ہوں گے۔
Load Next Story