عید دنگل کے لیے فلمیں تیار

پاکستانی اورغیرملکی فلموں کے درمیان کانٹے دارمقابلے کا امکان


ق ۔ الف August 29, 2017
خاص طورپرانگریزی زبان کی ہالی وڈ فلموں کو توایک خاص طبقہ ہی اب دیکھتا اورپسند کرتا ہے۔ فوٹو : فائل

عیدالفطر کے بعد دوسرا بڑا فلمی دنگل عیدالاضحی پرسجتا ہے، جس کیلئے پاکستانی فلم میکرز ہمیشہ کی طرح اب بھی خوب تیاری کرتے ہیں۔

شاندار ماضی کی بات کریں توعیدالاضحیٰ پرملک بھرمیں تمام سینما گھروں میں ہاؤس فل کے بورڈ دکھائی دیتے تھے۔ کیونکہ لوگوںکی بڑی تعداد ایڈوانس بکنگ کرواکراپنی فیملیز کے ساتھ سینما گھروں میں دکھائی دیتی تھی۔ اب ایسا تو نہیں ہے لیکن پھربھی شدید بحران کے بعد دوبارہ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہونے لگی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد عید کے تینوں روز سینما گھروں میں دکھائی دیتی ہے۔ ایسے میں نوجوان فلم میکرز نے عوام کے مزاج اور ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ معیاری فلمیں بنانے کا سلسلہ توشروع کیا اوراس میں خاطرخواہ کامیابی بھی مل رہی ہے۔

اس بار عیدالاضحی پرنمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں کی تو عید دنگل میں دو فلمیں ''میں پنجاب نہیں جاؤنگی '' اور''نامعلوم افراد ٹو''کے درمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ہی فلموں میں پاکستان کے منجھے ہوئے فنکاراداکاری کے جوہردکھا رہے ہیں۔ ایک طرف ہمایوں سعید ہیں تودوسری جانب فہد مصطفی جیسا ٹیلنٹ ہے، جو نوجوان نسل میں بے حدمقبول ہے۔

اسی طرح جاوید شیخ، مہوش حیات، عروہ حسین، محسن عباس سمیت دیگران فلموں میں دکھائی دینگے۔ ان فلموںکی تشہیری مہم بڑے دنوں سے جاری تھی۔ لیکن سپرماڈل صدف کنول پرفلمائے گئے آئٹم نمبر نے بھی ''میں پنجاب نہیں جاؤنگی'' کولوگوں کے مزید قریب کیا ہے۔ اسی طرح اگردیکھا جائے توعید دنگل میں ایک پنجابی فلم ''دادا پوتا''کونمائش کیلئے پیش کرنے کی تیاری ہے۔ اس فلم میں روایتی کہانی اورکلچر کوپیش کیا گیا ہے۔ اس لئے اس فلم کوملک بھرمیں تونہیں مگرصوبہ پنجاب کے بیشترشہروں میںنمائش کیلئے پیش کیاجائے گا۔ دوسری جانب پشتوفلموں میں بھی اس مرتبہ تین فلمیںنمائش کیلئے پیش کی جائینگی۔

ان فلموں کی عکسبندی تومکمل ہوچکی ہے اوران دنوں ان کی ایڈیٹنگ اورپیچ ورک کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ تینوں فلمیں عیدالاضحی کے روز صوبہ خیبرپختونخوا میں نمائش کے لیے لگائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کراچی اور دیگرعلاقوں میں پشتوزبان بولنے والوںکی توجہ انہی فلموں پرمرکوزرہے گی۔ عیددنگل میں اس بار ایک انگریزی اورایک بالی وڈ کی فلم بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کی امکانات بہت واضح ہیں، لیکن ان فلموںکو کیا رسپانس ملے گا، اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کیونکہ اس بار پاکستانی فلمیں زیادہ معیاری ہیں اوران کی پروموشن کوبھی درست انداز سے جاری رکھا گیا تھا۔

عید پرنمائش کیلئے تیارفلموں کے حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ فلم پاکستانی ہویا غیرملکی، عوام اسی فلم کودیکھنے کیلئے باربارسینما گھروں کا رخ کرتی ہے جس کی کہانی دلچسپ، موضوع منفرد ، میوزک جانداراورلوکیشنز شاندارہوں۔ رہی بات کاسٹ کی توباصلاحیت فنکاراورخوبصورت حسینائیں ہمیشہ ہی سونے پرسہاگہ کا کام کرتے ہیں۔ اس لئے دوپاکستانی فلمیں '' میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور ''نامعلوم افراد ٹو '' عیدالاضحی پرلگنے والا فلمی میلہ اپنے نام کرنے کیلئے سب سے جاندارامیدوارکہی جاسکتی ہیں۔

دونوں فلموں کے ٹریلر دیکھنے سے یہ بات محسوس ہوتی ہے کہ ان کی کہانی جاندار اورمیوزک شاندارہوگا اوریہ فلمیں ماضی کی فارمولا فلموں سے بالکل منفرد ہونگی۔ اس لئے توقع ہے کہ عید میلہ انہی کے نام رہے ، جہاں تک بات پشتواورغیرملکی فلموں کی ہے توخیبرپختونخواہ میں توپشتوفلمیں ہی سب سے نمایاں رہیں گی ، کیونکہ ان فلموں میں جہانگیرجانی، شاہد خان اورارباز خان جیسے پشتو فلموں کے معروف فنکاراپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائینگے۔ دوسری جانب غیرملکی فلمیں بلاشبہ ہرلحاظ سے معیاری اورجدید ٹیکنالوجی سے تیارکی گئی ہونگی، اس لئے عید کے موقع پران فلموںکوبھی زیادہ اچھا رسپانس ملنے کی توقع ہے۔

خاص طورپرانگریزی زبان کی ہالی وڈ فلموں کو توایک خاص طبقہ ہی اب دیکھتا اورپسند کرتا ہے۔ اس لئے ہالی وڈ سٹارز کی فلم کا ریکارڈبزنس تونہیں ہوگا، البتہ تینوںدن ملک کے پوش علاقوں میں قائم جدید طرز کے سینما گھروں میں ان فلموںکو اچھارسپانس مل سکتاہے۔ مگرخوشی کی بات یہ ہے کہ اس بار پاکستانی فلمیں سب سے زیادہ فیورٹ ہیں اورپوری قوم کوچاہئے کہ وہ پاکستانی فلم کی سپورٹ اور فلم میکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سینماگھروںمیں جائیں اوراپنے ملک کی فلمیں دیکھ کرعید کا مزہ دوبالا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں