ریسلنگ باڈی کے چیف عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ناکامی کا الزام، نیناد قائم مقام صدر مقرر۔


Sports Desk February 17, 2013
آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ناکامی کا الزام، نیناد قائم مقام صدر مقرر۔ فوٹو : فائل

ریسلنگ کی ورلڈ گورننگ باڈی فیلاکے صدر رافیل مارٹینیٹی عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے.

انھیں 2020 سمر گیمز سے کھیل کے ممکنہ اخراج کا خمیازہ بھگتنا پڑا،سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے رافیل نے اعلان کیا کہ وہ تھائی لینڈ میں فیلا ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں عہدے سے دستبردار ہورہے ہیں، چند ارکان نے ان پر آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صرف 50 فیصد ارکان نے رافیل کے حق میں ووٹ دیا، پوزیشن کو بچانے کے لیے انھوں نے اپنا ووٹ استعمال نہیں کیا بلکہ استعفے کا اعلان کردیا تاکہ دوسرے صدر کو اس صورتحال سے نمٹنے کا موقع مل سکے۔



سربیا کے نیناد لالووک کو قائم مقام پریذیڈنٹ چن لیا گیا ہے،نائب صدر میاکی فکوڈا کا کہنا ہے کہ گورننگ باڈی سالانہ اجلاس کے دوران ریسلنگ کے مسئلے پر جائزہ لیتی رہے گی، ہم کھیل کی گیمز میں واپسی کے اقدامات پر بات چیت کریں گے ، یوایس اے ریسلنگ نے سبکدوش صدرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے گورننگ باڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا خیر مقدم کیا ۔ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر رچ بینڈر نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر لکھا کہ یو ایس اے ریسلنگ اور انٹرنیشنل ریسلنگ کمیونٹی کھیل میں رافیل مارٹینیٹی کی خدمات اور طویل تعلق کا شکریہ اداکرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں