ٹینس مینز سنگلز فائنل میں نومی قمر اور طلحہٰ کا مقابلہ

لیڈیز سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں ہانیہ نوید اور نیہا خان آمنے سامنے ہوں گی۔


Sports Reporter February 17, 2013
مقامی کلب کے بال بوائے مراد خان نے بوائز انڈر 18 سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فوٹو: فائل

صبح نو ٹینس چیمپئن شپ کے فائنلز اتوار کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

مینز سنگلز ٹرافی جیتنے کیلے نومی قمر اورطلحہٰ زبیر ٹکرائیں گے،لیڈیزسنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں ہانیہ نوید اور نیہا خان کا مقابلہ ہوگا، ہفتے کو دوسرے سیمی فائنل میں طلحہ نے شیر باز ملک کو باآسانی6-0 اور 6-1 سے ہرا دیا، قبل ازیں نومی کو محمد نسیم کیخلاف واک اوور مل گیا تھا۔



دریں اثناء مقامی کلب کے بال بوائے مراد خان نے اپنے ساتھی عقیل شبیرکو6-4 اور6-4 شکست دے کر بوائز انڈر18 سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، قبل ازیں عقیل شبیر نے سیمی فائنل میں ناظف احمد کو ہرایا۔ بوائز انڈر14 سنگلز ایونٹ کے فائنل میں ایم رضا سوانی نے جلال الدین بابر کو6-0اور 6-1 سے شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے رائونڈ روبن مقابلوں میں ہانیہ نوید نے کنزہ گھانچی جبکہ نیہا خان نے اپنی چھوٹی بہن ردا کو شکست دی۔ لیڈیز اور مینز سنگلز کے فائنلز سہ پہر.30 3 بجے کھیلے جائیں گے، اس کے بعد کھلاڑیوں میں انعامی رقوم اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔