ڈالمیا میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن7افراد زیر حراست

شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار جبکہ 2فرار، کانسٹیبل زخمی


Staff Reporter August 04, 2012
شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار جبکہ 2فرار، کانسٹیبل زخمی. فائل فوٹو

رینجرز نے ڈالمیا شانتی نگر میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران7افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا، سی آئی ڈی اور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملزمان کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر اور اس سے ملحقہ گوٹھوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ، حراست میں لیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں