شیخوپورہ میں کاراورٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ کاشکارہونے والی کاراسلام آباد سے لاہورجارہی تھی، پولیس

لاشوں اورزخمی مسافر کو ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیاگیا ہے، پولیس: فوٹو: ایکسپریس

ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پرتیزرفتارکاراور ٹرک میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق شیخوپورہ میں ہرن مینارانٹرچینج موٹروے پراسلام آباد سے لاہورجانے والی تیزرفتارکار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان میں 3 افراد موقع پرجاں بحق اورایک مسافرشدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، لاشوں اورزخمی مسافرکو ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ منتقل کردیاگیا ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
Load Next Story