مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ و دھماکہ خیز مواد سمیت مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 29, 2017
فورسزکی جانب سے آپریشن دہشتگردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

ہلکا پلندرہ میں آپریشن ردالفساد کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور اس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے مہمند ایجنسی کے علاقے ہلکا پلندرہ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے نتیجے میں خود کش جیکٹس، آئی ای ڈیز، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواداور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں جب کہ آپریشن کے تحت دہشتگردوں کی گرفتاری سمیت ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں