دپیکا معاوضے کے معاملے میں رنویراورشاہد سے آگے
پدما وتی میں کام کرنے پر دیپیکا کو 13 جب کہ رنویر اور شاہد کو 10،10 کروڑ روپے ملے ہیں
بھارتی فلم نگری میں مرد اداکاروں کا معاوضہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے لیکن دپیکا نے اس معاملے میں اپنے ساتھی اداکار مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وووڈ میں آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی زیر تکمیل فلم ''پدما وتی'' کی بڑی دھوم ہے، فلم میں مرکزی کردار رنویر سنگھ، شاہد کپوراوردیپیکا پڈوکون ادا کررہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی ایسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں جس کی کہانی میں ہیروئن کا کردار بہت مضبوط ہوتا ہے اورپدما وتی بھی ایسی ہی کہانی ہے۔
پدما وتی کے حوالے سے یہ خبریں گردش میں ہیں کہ اس فلم میں دپیکا کو ان کے مد مقابل مرد اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے، کہا جاتا ہے کہ دپیکا فلم میں کام کے بدلے 13 کروڑ روپے وصول کریں گے جب کہ رنیوراورشاہد کو 10،10 کروڑ روپے ملیں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پرآگیا
دیپیکا کے معاوضے کے حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمساز اور ہدایت کا یہ ماننا ہے کہ اسی اداکار کو زیادہ پیسے ملنے چاہئیں جس کہانی کا کردار نبھا رہا ہو اور پدما رتی میں دیپیکا کا کردار مرکزی نوعیت کا ہے، پوری کہانی پدما وتی کے گرد ہی گھومتی ہے۔
دوسری جانب فلم مبصر کا کہنا ہے کہ دیپیکا کو زیادہ معاوضہ دینے کی وجہ ان کی شہرت ہے، دیپیکا کے مداحوں کی تعداد رنویر اور شاہد سے کہیں زیادہ ہے اسی وجہ سے دیپیکا کی مارکیٹ ویلیو بھی زیادہ ہے۔