پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب میں پیش

واجد ضیا نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے سلسلے میں نیب حکام کے سوالات کے جواب دیئے


ویب ڈیسک August 29, 2017
واجد ضیاء کل نیب لاہور میں بھی پیش ہوکر بیان قلمبند کرائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب افسران کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے جہاں انہوں نے شریف فیملی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے سلسلے میں نیب حکام کے سوالات کے تفصیلی جواب دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما کیس؛ نیب تفتیشی افسران کو عید سے قبل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

واجد ضیا رینجرز کے سیکیورٹی سکواڈ کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچے۔ نیب نے جے آئی ٹی کے تمام ارکان کو بطور گواہ شامل تفتیش کیا ہے۔ واجد ضیاء کل نیب لاہور میں بھی پیش ہوکر بیان قلمبند کرائیں گے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پاناما کیس میں شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز 10 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کردیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز نے نیب لاہور اور راولپنڈی کو پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل پیش کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔ نیب لاہور اورراولپنڈی شریف فیملی اور دیگر کیخلاف مشترکہ انوسٹی گیشن کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں