متحدہ کی علیحدگی پلاننگ کا حصہ نہیں قائم علی شاہ فیصلہ انکا جمہوری حق ہے رحمٰن ملک

رحمن ملک اوروزیراعلیٰ سندھ کی گورنرسے ملاقات،متحدہ کے تحفظات دور کرنے پراتفاق

رحمن ملک اوروزیراعلیٰ سندھ کی گورنرسے ملاقات،متحدہ کے تحفظات دور کرنے پراتفاق فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ایم کیو ایم کاحکومت سے علیحدگی اورپیپلزپارٹی سے اتحاد ختم کرنے کافیصلہ ان کی اپنی سیاست ہے اوریہ کسی منصوبے کاحصہ نہیں۔سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی میںتقریب سے اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے الزامات کاجواب نہیں دوں گا.

تاہم حکومت سے علیحدگی کافیصلہ متحدہ کاذاتی فیصلہ ہے۔ادھراسلام آباد روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمٰن ملک نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلزپارٹی نے5سال بہترین اوراچھے اندازمیں گزارے ،اب ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی کافیصلہ ان کااپناہے،ایم کیوایم اپنے فیصلے کرنے میںآزادہے،ہم الطاف بھائی کے شکرگزارہیںکہ انھوں نے ہرسطح پر حکومت کابھرپور ساتھ دیااورجمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیا،میں نے کہاتھاکہ الیکشن سے قبل کوئٹہ اورکراچی کے حالات بہت زیادہ خراب ہوںگے،کوئٹہ میں آج ہونے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔




ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کے سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن میں کل اس سلسلے میں بات کروںگا۔دریں اثناوزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ عبد الرحمٰن ملک نے ہفتے کی شام گورنرہائوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی۔اس موقع پرجاری صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صوبے میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا تسلسل یقینی بنایاجائے گااورخصوصاً سندھ کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کو رابطوں کے ذریعے دور کیا جائے گا۔ گورنر ہائوس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہاکہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو ایم کیو ایم، اس کے ووٹرز اور شہریوں کے لیے نقصان دہ ہو۔

سندھ کے وزیراطلاعات اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے الزامات بے بنیاداورجھوٹ پر مبنی ہیں،حکومتی اتحاد سے علیحدگی کافیصلہ ایم کیو ایم کاذاتی ہے۔کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے4سال گیارہ ماہ بعدعلیحدگی اختیارکی،یہ مفاہمتی پالیسی کاہی نتیجہ ہے کہ ایم کیو ایم نے اتنالمباعرصہ حکومت کا ساتھ دیا،پیپلزپارٹی میںکو ئی عسکری ونگ نہیں،ایم کیوایم کے الزامات پردکھ ہوا،ہماری کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔انھوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائی جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story