کراچی میں فائرنگ 10افراد ہلاک 3 گاڑیاں نذرآتش

فائرنگ کے واقعات سمن آباد،موچکو،شریف آباد،ناظم آباد اور گرومندر میں ہوئے،2لاشیں ملیں


Staff Reporter February 17, 2013
سانحہ کوئٹہ پرجعفر طیار ، ملیر 15، سہراب گوٹھ ، سمن آباد ، انچولی، رضویہ،واٹر پمپ پر کاروبار بند فوٹو: فائل

شہرمیںفائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران اہلسنت والجماعت کے کارکن سمیت مزید 10افرادہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 19 سمن آبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنّت والجماعت کا کارکن 45سالہ غلام سرورہلاک ہوگیا،مقتول اقرا معروف القرآن اکیڈمی میں درس کے فرائض انجام دیتاتھا۔موچکومیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ زاہد محمودہلاک ہوگیا۔شریف آباد کے علاقے میں پٹڑی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 55 سالہ محمد اقبال ہلاک ہوگیا۔عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں سڑک کے کنارے جھاڑیوں سے لاش ملی،اے نامعلوم ملزمان نے پیٹ میں تیز دھار آلے کے واراورگلا کاٹ کر ہلاک کیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ملیرجام گوٹھ میں ابراہیم اسپتال کے عقب سے بھی لاش ملی ،مقتول کی شناخت 45 سالہ محمد نواز کے نام سے ہوئی جوکہ بی ایریا کھوکھراپار کا رہائشی تھا۔

جوڑیا بازار چھباگلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 سالہ نعمان اور 30 سالہ علی جعفر،گلبائی چوک پر فائرنگ سے 35 سالہ ندیم اقبال جبکہ کٹی پہاڑی پر آدم خان،ٹیپو سلطان کے علاقے میں واقع سپراسٹورپر سیکیورٹی گارڈ 40 سالہ اجمل عباسی،چنیسرگوٹھ میں نورانی مسجدکے قریب فائرنگ سے 18 سالہ خالداور 14 سالہ فیاض زخمی ہوگئے۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود پاپوش نگر خلافت چوک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے25سالہ حسن نقوی ولد صفدر نقوی ہلاک ہو گیا مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ، مقتول پاپوش نگر چاندنی چوک اورنگ آباد دارلااسلامیہ مسجد و مدرسے کے قریب مکان نمبر 157/11کا رہائشی اور پرائیوٹ کمپنی میں بطور سیلز مین ملازمت کرتا تھا۔ جمشید کوارٹر کے علاقے گرومند کنز الا ایمان مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے24سالہ فرحان ولد رئیس ، 20سالہ شکیل ولد عبد الغفار ، 25سالہ روح اﷲ ولد اسرار اﷲ اور28سالہ عبد الماجد خان ولد بخت بلند خان زخمی ہو گئے۔

جنھیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ بریگیڈ کے علاقے شارع قائدین پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے18سالہ محمد طلحہ ولد فرید ہلاک جبکہ اس کا دوست 17سالہ محمد عثمان ولد ابراہیم زخمی ہو گئے۔ جامع العلوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کے ناظم تعلیمات مولانا امداد اﷲ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرومند پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے روح اﷲ اور عبد الماجد جامع بنوریہ میں چھٹے درجے کے طالب علم ہیں اور وہیں پر ہوسٹل میں گزشتہ5برس سے رہائش پذیر ہیں آبائی تعلق دیر سے ہے جبکہ شارع قائدین پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا محمد طلحہٰ اور زخمی محمد عثمان جامع بنوریہ میں درجہ اول کے طالب علم ہیں۔ کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے28سالہ شکیل ولد علی محمد بلوچ زخمی ہو گیا۔



ناظم آباد نمبر5میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے32 سالہ عمران ولد جان محمد زخمی ہوگیا۔ شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی پل پر نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر30 سالہ فیصل ولد نصر اﷲ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ شارع نورجہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد عمران ولد محمد خان زخمی ہو گیا۔ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید عمران زخمی ہو گیا۔شہر کے مختلف علاقوں ملیر جعفر طیار سوسائٹی ، ملیر 15 ، سہراب گوٹھ ، سمن آباد ، انچولی سوسائٹی ، رضویہ سوسائٹی فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ اور اس سے متصل علاقوں میں نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا دکانیں اور دیگر کاروبار بند کر دیا گیا۔

جبکہ سہراب گوٹھ پل کے قریب نامعلوم افراد نے روٹ نمبر W-11 کی منی بس روک کر فائرنگ کر کے مسافروں اور منی بس کے ڈرائیور ، کنڈیکٹر کو بھگا دیا اور منی بس کو آگ لگا دی۔ انچولی سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی زد میں آکر 17 سالہ محمد داؤد ولد یعقوب زخمی ہو گیا۔ سعود آباد کے علاقے ملیر A ایریا کے ای ایس سی آفس کے قریب سے30 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاش ملی، جسے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اس کی شناخت شاہ نواز بلوچ ولد شیر محمد بلوچ کے نام سے کر لی گئی مقتول لیاری شاہ بیگ لائن کا رہائشی تھا۔شیر شاہ کے علاقے گلبائی کے قریب فائرنگ سے32سالہ رضا احمد ہلاک ہو گیا جسے کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی ۔

ایس ایچ او شیر شاہ شمس الزمان نے بتایا کہ مقتول ماڑی پور مشرف کالونی کا رہائشی اور سیکیورٹی گارڈ ہے مقتول کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ غلامان عباس اسکول کے قریب سے ایک25 سالہ نامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی، پیر آباد کے علاقے بنارس رحمان اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے35سالہ نامعلوم شخص ہلاک گیا، ملیر سٹی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی ناد علی کے مقام پر نامعلوم افراد نےKLکی منی بس کو آگ لگا دی، رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد میں نامعلوم ملزمان نے ورکشاپ کے باہر کھڑی بس نمبرJA-1422کو نذر آتش کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں