پاناما بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی

جسٹس آصف سعید کے دل کے دو والو بند ہیں، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک August 29, 2017
آپریشن کا فیصلہ انجیو پلاسٹی کے بعد کیا جائے گا، ڈاکٹرز: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اورپاناما کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج اور پاناما کیس کے بینچ میں شامل ہونے والے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ معالجین کا کہنا ہے کہ آصف سعید کے دل کے دو والو بند تھے، جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑا، انجیو گرافی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور بند والو کھولنے کے لیے دو اسٹنٹ لگائے گئے ہیں، جس کے بعد اب مزید صحت یابی کیلئے ادویات کا استعمال کرایا جائے گا۔

دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پی اے سی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عیادت کی، اس موقع پر ڈاکٹروں نے مریض کی حالت کے بارے میں جسٹس میاں ثاقب نثار کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں