سدھارتھ اورعالیہ کے رشتے میں دراڑ کس نے ڈالی

’’اے جنٹلمین‘‘ کی شوٹنگ کے دوران جیکولین سے قربت پر عالیہ اور سدھارتھ میں جھگڑا ہوا تھا


ویب ڈیسک August 29, 2017
جیکولین اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’اے جنٹلمین‘‘ ریلیز ہوئی ہے فوٹو: فائل

سدھارتھ ملہوترا اورعالیہ بھٹ نے طوفانی عشق کے بعد اپنی راہیں بدل لیں ہیں اور خبریں یہ ہیں کہ دونوں کے درمیان موجود محبت کے رشتے میں دراڑ کی وجہ جیکولین فرنانڈس ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے بھلے ہی اپنے عشق کے بارے میں کبھی کھل کر بات نہ کی ہولیکن انہوں نے کبھی اس کی تردید بھی نہیں کی اور نا ہی اسے خفیہ رکھا۔ دونوں ہی اکثر ایک دوسرے کے گھر میں پائے جاتے تھے لیکن پھر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

اب صورت حال یہ ہے کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بریک اپ سے پہلے دونوں کے درمیان زور دار قسم کی لڑائی بھی ہوئی تھی ، یہی وجہ تھی کہ سدھارتھ ملہوترا نے ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے خود کو اکیلا قراردیا تھا جس پر شو کی میزبان نیہا دھوپیا نے بھی خاصی حیرانگی ظاہرکی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور عالیہ کے درمیان لڑائی کی وجہ بالی ووڈ کی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنانڈس کو قرار دیا جارہا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس نے ایک ساتھ فلم ''اے جنٹلمین'' کی ہے جس میں دونوں خاصے قریب دیکھے گئے اور یہی وجہ تھی جس نے عالیہ کو سدھارتھ سے دور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں