کوشش کریں گے متحدہ سے رابطہ قائم رکھیںشرمیلا فاروقی

گورنرسندھ بھی استعفے قبول کرکے چلے جائیں گے، فیصل سبزواری، ’ٹودی پوائنٹ‘ میں گفتگو


Monitoring Desk February 17, 2013
گورنرسندھ بھی استعفے قبول کرکے چلے جائیں گے، فیصل سبزواری، ’ٹودی پوائنٹ‘ میں گفتگو فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہر اچھے اور برے وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

انھوں نے جو کہا اس پر قائم رہے، کوشش کریں گے کہ ان سے یہ رابطہ قائم رکھیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خان زادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہمارے محسنوں میں سے ہے۔ صدرزرداری کی الطاف بھائی سے خصوصی دوستی اور لگائو بھی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ بظاہر تو لا اینڈ آرڈر ہی ہے، امن وامان کی خراب صورتحال سے معیشت خراب ہورہی ہے۔

دہشت گردوں کوگرفتارکرنا چاہیے ناکہ ان پرمقدمات واپس لیے جائیں۔ اگر مبینہ دہشت گردوں پر سے مقدمات کی واپسی انتخابی کھیل ہے تو یہ کراچی کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ صدر زرداری سے دل کا تعلق تھا لیکن ہمیں تکلیف زیادہ ہوئی ہے۔ گورنرعشرت العباد ہمارے استعفے قبول کرنے کے بعد جلد چلے جائیں گے۔ ن لیگ کے رہنما زعیم قادری نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو استعمال کیا ہے، الیکشن قریب ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانا ہی تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما محمودالرشید نے کہاکہ کراچی کے خراب حالات کی ذمے دار دونوں حکمراں جماعتیں ہیں، ایم کیوایم ہرچار6ماہ بعد حکومت سے الگ ہوجاتی ہے، دہشت گردوں پر سے مقدمات کی واپسی کا صرف بہانہ ہے۔ فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہاکہ اصولی اور اخلاقی طور پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہماری جماعت سے ہونا چاہیے کیونکہ ہم نے پہلے گورنر کودرخواست دی ہے، ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ ہماری مدد کرے ۔ اگر ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈر کیلیے درخواست دی تو ہم پارٹی کے مشورے سے فیصلہ کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنما عمرریاض نے کہا بدقسمتی یہ ہے کہ آج پاکستان کا کسی دوسرے شعبے میں نہیں دہشت گردی میں دوسرا نمبر ہے، ہمیں دہشت گردوں کو پہچاننا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں