بالی ووڈ کی مہنگی ترین انگوٹھیاں پہننے والی اداکارائیں

شلپا شیتھی کے ارب پتی شوہر نے انہیں 3 کروڑ کی انگوٹھی تحفے میں دی تھی


ویب ڈیسک August 31, 2017
شلپا شیتھی کے ارب پتی شوہر نے انہیں 3 کروڑ کی انگوٹھی تحفے میں دی تھی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار برانڈیڈ اور مہنگی چیزیں پہننے میں ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے رہتے ہیں مگر چند ادکارائیں اپنی مہنگی ترین انگوٹھیاں پہننے کی وجہ سے الگ ہی پہچان رکھتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکاروں کی شاہانہ طرز زندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ وہ نت نئے اقسام کے برانڈ پہن کر اوروں سے خود کر برتر ثابت کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں یہی نہیں تمام فنکار خاص کر اداکارائیں اپنی گلیمرس زندگی کی وجہ سے آئے دن میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں اور وہ اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے کا فن بخوبی جانتی ہیں اس لیے تو اپنی منگنی کی انگوٹھی سے لے کر ہر اس چیز کا دکھاوا کرتی ہیں جن سے وہ خبروں میں رہیں۔

یہاں ہم کچھ اداکاراؤں کا تذکرہ کریں گے جن کی انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

ایشوریا رائے



1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے والی ایشوریا رائے کی خوبصورتی کے چرچے آج بھی زبان زد عام ہیں مگر بچن فیملی کی بہو ہونے کی وجہ سے ایشویا رائے کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جب کہ ان کے شوہر ابھیشک بچن نے انہیں 53 کریٹ ہیرے کی انگوٹھی دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔

شلپا شیٹھی



شلپا شیٹھی کا شمار بھی بالی ووڈ کی بہترین اداکاراوں میں ہوتا تھا مگر بھارتی بزنس مین راج کندرا سے شادی کے بعد انہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی البتہ وہ آج بھی مختلف پروگرامز میں شریک ہوتی ہیں، جب کہ ان کے ارب پتی شوہر نے انہیں نہ صرف دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ میں اپارٹنمنٹ تحفے میں دیا بلکہ 3 کروڑ کی انگوٹھی بھی دی۔

کرینہ کپور



بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور ویسے تو اپنی ادکاری کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں مگر آج کل اپنے بیٹے تیمور علی خان کی خوبصورتی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ کرینہ خود اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں ہیروں کا بڑا شوق ہے بس ان کے اسی شوق کو مدنظر رکتھے ہوئے ان کے شوہر اور بھارت میں چھوٹے نواب سے مشہور سیف علی خان نے انہیں 5 کیریٹ کی پاٹینیم ڈائمنڈ رنگ تحفے میں دی

جینیلیا ڈی سوزا



جنیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیش مک کو بھارت کی سب سے خوبصورت اور نوجوان جوڑی کا خظاب دیا گیا ہے کیوں کہ دونوں اداکاروں نے کسی افیئر میں پڑے بغیر ہی شادی کرلی تھی بہر حال رتیش دیش مک نے جینیلیا کو مہنگی ترین انگوٹھی کے ذریعے پرپوس کیا تھا جو وہ آج بھی میڈیا کو دکھانے سے نہیں شرماتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں