سی ٹی ڈی نے ٹیکسلا میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا

مشتبہ دہشتگرد جنید معاویہ اورسہیل الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے


ویب ڈیسک August 30, 2017
مشتبہ دہشتگرد جنید معاویہ اورسہیل الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے . فوٹو؛ فائل

KARACHI: سی ٹی ڈی نے ٹیکسلا کے علاقہ ٹھٹھہ خلیل میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹیکسلا کے علاقہ ٹھٹھہ خلیل میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارود، پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشتگرد جنید معاویہ اورسہیل الرحمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہوں نے ٹیکسلا میں دہشتگردی کامنصوبہ بنایا تھا تاہم انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔