قربانی کے جانوروں کے ساتھ کیٹ واک پر شدید تنقید

سوشل میڈیا پر بھی کیٹ واک اور بیہودہ رقص پرغصے کا اظہار،کارروائی کی جائے، مذہبی حلقے

سوشل میڈیا پر بھی کیٹ واک اور بیہودہ رقص پرغصے کا اظہار،کارروائی کی جائے،مذہبی حلقے۔ فوٹو: فائل

مویشی منڈی میں قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کے ہمراہ غیرمعروف اداکاراؤں اور رقاصاؤں کی کیٹ واک اور بیہودہ رقص پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔


لاہور میں سجنے والی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے لائے جانے والے جانوروں کے ہمراہ غیرمعروف اداکاراؤں اور رقاصاؤں کی کیٹ واک اور بیہودہ رقص کوسوشل میڈیا سمیت مذہبی حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدقربان کے مقصد کا مزاق اڑانے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا نہ کرے۔ ان کے اس فعل سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اورانھیں اپنے اس عمل پرپوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
Load Next Story