نواز شریف مقدمات ختم کرنے کیلیے زرداری کے شاگرد بنیں مولانا فضل الرحمٰن

نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی دراصل امریکا کی جنوبی ایشیا اور افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا حصہ ہے، فضل الرحمٰن

نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی دراصل امریکا کی جنوبی ایشیا اور افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا حصہ ہے، امیر جے یو آئی (ف)۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیب میں اپنے مقدمات ختم کرنے کیلیے آصف زرداری کی شاگردی اختیار کریں۔


گزشتہ روز مکی مسجد رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے نواز شریف کو آصف زرداری کی شاگردی اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی دراصل امریکا کی جنوبی ایشیا اور افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا حصہ ہے۔ امریکا کو سی پیک کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، ہمیں سوچ سمجھ کراپنی خارجہ پالیسی ترتیب دینی چاہیے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ 2001 میں ہمارے حکمراں ہوش کے ناخن لیتے توآج دنیا میں امریکی اثرورسوخ بہت کم ہو چکا ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کے لیے ن لیگ کی تصادم والی پالیسیاں نہیں ہونی چاہئیں۔
Load Next Story