ٹیکساس میں سیلاب سے 5 لاکھ افراد متاثر ہلاکتیں 13 ہوگئیں

30 ہزار افراد ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل، ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کارروائی

حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 5 لاکھ افراد کی ٹیکساس میں امداد کی جا رہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

PESHAWAR:
امریکی ریاست ٹیکساس کی انتظامیہ کے مطابق سمندری طوفان ہاروی سے متاثرہ 5 لاکھ افراد مدد کے طلب گار ہیں جبکہ تقریباً 30 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہیں درکار ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسا طوفان کبھی نہیں آیا، اس سمندری طوفان کے بعد سے پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جس کے بعد 'تباہ کن سیلاب' کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، ہوسٹن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کارروائی کر کے اب تک 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، ادھر حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 5 لاکھ افراد کی ٹیکساس میں امداد کی جا رہی ہے، جبکہ 30 ہزار افراد کو ہنگامی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔


دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس حوالے سے اقدامات کرینگے تاکہ ریاست ٹیکساس کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

Load Next Story