عبدالباسط ریٹائرہوچکے مگرحسد کاکوئی علاج نہیں اعزازچوہدری

میں نے چار قل اور سورة فلق پڑھ کر ان کا خط نظر اندازکردیا، اعزاز چوہدری


ویب ڈیسک August 30, 2017
عبدالباسط کا خط بدترین اورغیر واضح ہے، اعزاز چودہری: فوٹو: فائل

KABUL: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کے خط پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عبدالباسط ریٹائر ہو چکے لیکن حسد کاکوئی علاج نہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے بھارت میں سابق ہائی کمشنرعبدالباسط کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عبدالباسط کی غلط فہمی ہے کہ وہ میری وجہ سے سیکرٹری خارجہ نہ بن سکے، عبدالباسط ریٹائر ہو چکے مگر حسد کا کوئی علاج نہیں، میں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک کی خدمت کی جب کہ میں نے چار قل اورسورة فلق پڑھ کر ان کا خط نظر اندازکردیا۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ عبدالباسط سمجھنے میں ناکام رہے کہ زندگی کوشش اورقسمت کے ملاپ کا نام ہے، دوسرے پرکیچڑ اچھالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا، زندگی نے جو ہمیں دیا اسے عاجزی سے قبول کر لینا چاہیے اور کئی ساتھیوں نے عبدالباسط کے ناروا رویہ کے خلاف اظہار افسوس کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعزازچوہدری پاکستان کے بدترین سیکرٹری خارجہ رہے، عبدالباسط کا الزام

اعزازچودہری نے مزید کہا کہ عبدالباسط کا خط بدترین اورغیر واضح ہے، عبدالباسط نے اب سوشل میڈیا کا سہارا لیا اس لئے خیالات سے آگاہ کرنا پڑا جب کہ میں نے اس خط پر کوئی ردعمل نہ دے کر معاملہ اللہ کے سپرد کردیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق ہائی کمشنرعبدالباسط کی جانب سے امریکا میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کو لکھا گیا خط منظرعام پر آیا تھا جس میں انہوں نے اعزاز چوہدری کو ملک کا بدترین سیکرٹری خارجہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں