ایم کیو ایم کے صوبائی وزرا اورمشیر ومعاونین کے استعفے گورنر و وزیراعلیٰ کو پیش

صوبائی وزرا اور مشیروں کے بعد وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری بھی اپنے استعفے ایوان صدر کو بھجوائیں گے۔


ویب ڈیسک February 17, 2013
گورنر سندھ اپنے عہدے سے استغفی الطاف حسین اور صدر زرداری کے کہنے پر دے سکتے ہیں، ترجمان گورنر ہاؤس فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے 11 صوبائی وزرااور3 مشیر و معاونین نے اپنےاستعفی گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جمع کرادیئے۔

ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزرا ڈاکٹر صغیر احمد، فیصل سبزواری، شعیب بخاری، عبدالحسیب خان، عادل صدیقی، شیخ محمد افضل، سید سردار احمد، خالد بن ولایت، نثار پنہور، خواجہ اظہار الحسن اور زبیر احمد خان نے اپنے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے پرنسپل سیکرٹری کو پیش کردیئے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے مشیر رضا ہارون، معاون خصوصی سید حیدرعباس رضوی اور کوآرڈینیٹر نادیہ گبول نے بھی اپنے استعفے وزیر اعلی ہاؤس کو ارسال کردیئے ۔

گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا بھی کردار ادا کیا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبائی وزرا نے اپنے استعفے گورنر سندھ کو بھجوائیں ہیں، اگلے مرحلے میں گورنر سندھ بھی مستعفی ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے گزشتہ روز وفاقی اور سندھ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ صوبائی وزرا اور مشیروں کے بعد وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری بھی اپنے استعفے ایوان صدر کو بھجوائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں