ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومت کو 48 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا

ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں، نائب چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ

ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں، نائب چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ۔ فوٹو ایکسپریس

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے حکومت کو 48 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔


ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے قتل عام میں ملوث عناصر کےخلاف 48 گھنٹے میں ٹارگٹڈ آپریشن نہ کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جائےگا، ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی مجرمانہ غفلت سے کم نہیں۔

عزیز اللہ ہزارہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ یورپ، امریکا، آسٹریلیا سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے دفاتر کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story