سانحہ کوئٹہ کراچی میں یوم سوگ منایا جارہا ہے

آج شہر بھر میں دکانیں اور کاروبار جزوی طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے.


ویب ڈیسک February 17, 2013
آج شہر بھر میں دکانیں اور کاروبار جزوی طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے. فوٹو: ایکسپریس

سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی میں بھی یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

کوئٹہ دھماکہ میں شہید افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کےخلاف حکومت سندھ کی طرف سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایم کیوایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر سیاسی ومذہبی جماعتیں بھی سانحہ کوئٹہ کے خلاف یوم سوگ منارہی ہیں۔

آج شہر بھر میں دکانیں اور کاروبار جزوی طور پر بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے تاہم شہر میں مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں