پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نیب لاہورکےسامنے بطور گواہ پیش

واجد ضیا نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے بیرون ملک اثاثوں، رقوم کی منتقلی اور دیگر امور پر بیان ریکارڈ کرادیا

واجد ضیا گزشتہ روز راولپنڈی میں نیب حکام کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے فوٹو: فائل

پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا راولپنڈی کے بعد لاہورمیں بھی نیب حکام کے سامنے بطور گواہ پیش ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا لاہور میں نیب کے اعلیٰ حکام کے سامنے پیش ہوگئے ہیں جہاں انہوں نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ نیب لاہور نے واجد ضیا سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے بیرو ملک اثاثوں، رقوم کی منتقلی اور دیگر امور پر سوال نامہ پہلے ہی ارسال کردیا تھا، جس کا جواب انہوں نے آج دیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا بطور گواہ نیب میں پیش

واضح رہے کہ واجد ضیا گزشتہ روز راولپنڈی میں نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مختلف معاملات میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
Load Next Story