وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس امریکی پالیسی پرغور

اجلاس میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک August 30, 2017
اجلاس میں دوست ملکوں سے رابطوں اور سفارتی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکی پالیسی پرغورکیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئر چیف مارشل سہیل امان، مشیربرائے قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ پالیسی اوراس کے تناظرمیں پاکستان کی نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ دوست ملکوں سے رابطوں اورسفارتی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |