تبدیلی اور آگے بڑھنے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں چیف الیکشن کمشنر

ملک میں امن تب آئے گا جب شفاف الیکشن کے ذریعے منتخب نمایندے اقتدار میں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک February 17, 2013
ملک میں امن تب آئے گا جب شفاف الیکشن کے ذریعے منتخب نمایندے اقتدار میں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنر. فوٹو اے پی پی

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ مستقبل میں کیا ہو گا وہ نہیں جانتے تاہم تبدیلی اور آگے بڑھنے کے لئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

کراچی کے ادبی میلے میں شرکت کے موقع پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے، ملک میں امن تب آئے گا جب شفاف الیکشن کے ذریعے منتخب نمائندے اقتدار میں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منتخب حکومت کا تجربہ نہیں جبکہ ہمسایہ ملک بھارت میں 10 مرتبہ الیکشن ہوئے جبکہ ہمیں صرف 2 مرتبہ ہی صحیح انتخاب کا موقع ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں