میٹرو بس سروس پر پیر سے کرایہ وصول کیا جائے گا

شہریوں نے کرائے کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا کہ اب اصل مسافر ہی سفر کریں گے۔


ویب ڈیسک February 17, 2013
شہریوں نے کرائے کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا کہ اب اصل مسافر ہی سفر کریں گے۔ فوٹو آن لائن

میٹرو بس سروس پر پیر سے کرایہ وصول کیا جائےگا، حکومت کی مسافروں سے قطاریں بنانے کی اپیل۔

پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں ایک ماہ کے لئے مہیا کی گئی مفت سفر کی سہولت ختم کرتے ہوئے پیرسے 20 روپے کرایہ لاگو کردیا ہے، جلد کرایہ نافذ کرنے کا فیصلہ شہریوں کی جانب سے بس میں توڑ پھوڑ اور ناخوشگوار واقعات پر کیا گیا۔

میٹرو بس انتظامیہ نے بس اسٹیشز کا دورہ کیا اور حتمی انتظامات کا جائزہ لیا،سروس کے آغاز سے اب تک مفت سفر کرنے والوں کے رش میں کمی نہیں ہوئی پنجاب حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہےکی سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، شہریوں نے کرائے کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئےکہا کہ اب اصل مسافر ہی سفر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں