برازیل اوپن رافیل نڈال ارجینٹینا کے مارٹن کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے

دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ڈیوڈ نلبدین نے اٹلی کے سائمن بولیلی کو 3-6 اور 5- 7سے شکست دی۔


ویب ڈیسک February 17, 2013
پہلے سیمی فائنل راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے مارٹن الانڈ کو 3-6 اور 1-6 سے زیر کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور: سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے برازیل اوپن کے فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔

برازیل کے شہر ساؤپالومیں جاری برازیل ٹینس ٹورنامنٹ میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے، پہلے سیمی فائنل راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے مارٹن الانڈ کو 3-6 اور 1-6 سے زیر کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کے ڈیوڈ نلبدین نے اٹلی کے سائمن بولیلی کو 3-6 اور 5- 7سے شکست دی۔ برازیل اوپن کا فائنل رافیل نڈال اور ڈیوڈ نلبدین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں