افغان جنگ پاکستان لانے کے ذمہ دار پرویز مشرف ہیں وزیرخارجہ

پرویزمشرف نے امریکا کو اڈے دے کر پاکستان کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا،خواجہ آصف


ویب ڈیسک August 30, 2017
پرویزمشرف نے امریکا کو اڈے دے کر پاکستان کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا،خواجہ آصف ۔: فوٹو: فائل

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف افغان جنگ کو پاکستان میں لانے کے ذمہ دار ہیں۔

قومی اسمبلی میں امریکی پالیسی کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کرنے کے موقع پر پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنرل پرویز مشرف افغان جنگ کو پاکستان میں لے آئے، انہوں نے امریکا کو اڈے دے کر ملکی خود مختاری کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں ہماری سالمیت و خود مختاری کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو 1979 سے تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، پہلا افغانستان میں روسی مداخلت، دوسرا طالبان دور اور تیسرا نائن الیون کے بعد کا دور، ہماری افواج نے ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے حکومت کے مصمم ارادے کو عملی جامہ پہنچایا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان میں روایت ہے کہ فلاں ادارہ ایک پیج پر نہیں، مگر الحمداللہ آج پوری قوم میں اتفاق رائے ہے اور ایوان کی مشترکہ قرارداد پیش کر رہا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |