LONDON:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی نئی بستیوں کی تعمیر سے روکے۔
صدر زرداری نے ایوان صدرمیں فلسطینی صدر محمود عباس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، اس موقع پرصدر زرداری نے کہا کہ اگرعالمی برادری نے اسرائیل کو نہ روکا توتنازع کے حل کی کوششیں ناکام رہیں گی۔
عالمی قوانین سے اسرائیل کا مکمل انکار عالمی برادری کے منہ پرتھپڑ کے مترادف ہے، پاکستان آزاد ریاست کے قیام تک فلسطینی بھائیوں کی مکمل اوربھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے کی تعمیرپراتفاق کرنے پرشکریہ ادا کیا۔