ایم کیوایم کے بعد گورنرسندھ بھی مستعفی ہوناچاہیں توان کی مرضی ہےخورشید شاہ
ایم کیو ایم کو 3 سال بعد لیاری گینگ وار اور دہشت گردی یاد آرہی ہے، خورشید شاہ
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کے لئے جو الزامات لگائے ہیں ان پر لوگ ہنسیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مفاہمت کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، محاذ آرائی اور تصادم ہماری پالیسی کا حصہ نہیں۔ ہرسیاسی پارٹی کا اپنا الگ ایجنڈا ہے،ایم کیو ایم اپنی مرضی سے ہم سے الگ ہوئی ہے، 3 سال بعد ایم کیو ایم کو لیاری گینگ وار اور دہشت گردی یاد آرہی ہے ۔ ایم کیو ایم کی علیحدگی کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی اگر استعفیٰ دینا چاہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا تاہم پیپلز پارٹی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر تاحال کوئی اتفاق نہیں ہوا لیکن اس پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت اور سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔ پوری قوم اس سانحے پرسوگ منارہی ہے۔ ہر حکومت میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، انتخابات کے بعد اگر ہماری حکومت دوبارہ بنی تو حالات میں بہتری کی امید ہے۔