شاہ رخ خان تقریب سے واپسی پر چپل پہننا بھول گئے

شاہ رخ خان بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے گھر میں سجی ایک محفل میں شریک تھے


ویب ڈیسک August 30, 2017
پوجا ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خان میزبانوں سے باتیں کرتے کرتے صرف موزے پہن کر ہی باہر تک آگئے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے گھر میں سجی ایک محفل سے واپسی پر حیران کن طور پر اپنی پشاوری چپل پہننا بھول گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اپنے گھر میں پوجا رکھی تھی جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شریک تھیں۔ پوجا ختم ہونے کے بعد شاہ رخ خان میزبانوں سے باتیں کرتے کرتے صرف موزے پہن کر ہی باہر تک آگئے اور پھر اچانک ان کے اسسٹنٹ نے دیکھا کہ شاہ رخ کے پاؤں میں چپل نہیں ہے جس کے بعد انہوں نے شاہ رخ کی چپل ڈھونڈنا شروع کردی۔



مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کو جب معلوم ہوا کہ شاہ رخ کی چپل کہیں گُم گئی ہے تو وہ بھی اسے ڈھونڈنے میں مصروف ہوگئے تاہم بالآخر شاہ رخ خان کو خود میدان میں اترنا پڑا۔ شاہ رخ نے بھی اپنی چپل ڈھونڈنی شروع کی اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ بعد ازاں شاہ رخ نے میزبانوں سے اجازت لی اور گھر لوٹ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |